حکومت پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ
حکومت پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

عبدالحفیظ شیخ نےچارج سنبھالنے سے پہلے ’شرائط‘ پیش کر دیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمااسد عمر کی جانب سے وزارت خزانہ چھوڑے جانے کے بعد عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعینات کیا گیا ہے تاہم انہوں نے چارج سنبھالنے سے پہلے ’شرائط‘ پیش کر دی ہیں جس کے باعث ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہو سکا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق عبدالحفیظ شیخ نے معاشی پالیسی مرتب کرنے کیلیے حکومت سے تمام اختیارات مانگ لیے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی دباﺅ قبول نہیں کروں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عہدے پر رکھنے کیلیے ان کی شرائط ماننے کا فیصلہ کیا گیا تو انہیں پورا کرنے اور نوٹیفکیشن جاری ہونے میں ابھی مزید وقت لگ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ابھی اپنے رفقااور قریبی لوگوں کیساتھ مشاورت کرنی ہے کہ جو اختیارات وہ مانگ رہے ہیں کیا وہ انہیں دیے جائیں گے یا نہیں اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔