اسد عمر کچھ عرصے تک کوئی وزارت نہیں لینا چاہتے۔فائل فوٹو
اسد عمر کچھ عرصے تک کوئی وزارت نہیں لینا چاہتے۔فائل فوٹو

 وزیر اعظم کا اسد عمر سے رابطہ۔سابق وزیر خزانہ نے صاف جواب دیدیا

وزیر اعظم عمران خان اور اسد عمر کے مابین آج بھی رابطہ ہوا ہے، اسد عمر نے وزیر اعظم کی وزارت کی آفر قبول کرنے سے معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے استعفیٰ منظور ہونے سے پہلے سابق وزیر خزانہ اسد عمر سے رابطہ کیا ، دونوں کا رابطہ واٹس ایپ پر ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ کو اپنی مرضی کی دوسری وزارت کی پیشکش کی لیکن انہوں نے کہا کہ وہ کچھ عرصے تک کوئی وزارت نہیں لینا چاہتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سابق وزیر خزانہ کو اپنی ٹیم میں رکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے اسد عمر کا استعفیٰ منظور کرلیا جس کے بعد سابق وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر عامر محمود کیانی کو بھی وزارت سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔