حکومت نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کی منظوری دے دی جس کے بعد مشیر خزانہ کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے پاس ریونیو اوراقتصادی امور کابھی چارج ہوگا جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب کہ وزیراعظم نے 5 وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے تھے۔