بدین میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ مورجھر کے قریب پیش آیا جہاں مٹھی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 32 افراد زخمی ہوگئے جنہیں انڈس سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ڈرائیور مانو اور کنڈکٹر رمضان کا تعلق میانوالی سے ہے، متوفی عبداللہ، بچی اینا اور عمر کا تعلق بدین سے ہے۔
زخمیوں میں سے 2 کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔