ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں سوال کیا ہے کہ عمران خان صاحب آپ نے کہا کوئی آپ کی حکومت گرا رہا ہے، عمران صاحب قوم کو بتائیں کون آپ کی حکومت گرارہا ہے؟ آپ کی نالائقی، نااہلی یا زبان؟ اس حکومت کو گرانے کے لیے آپ کی نالائقی، نااہلی اور زبان ہی کافی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابھی تو اپوزیشن نے بولنگ ہی نہیں کرائی تو آدھی ٹیم ہٹ وکٹ ہوچکی ہے،عمران صاحب پاکستان کا مفاد بیٹنگ آرڈر نہیں نالائق کپتان کی تبدیلی میں ہے۔
ن لیگ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب، اتنی گھبراہٹ اتنا غصہ؟ کیا ہوا؟، عمران صاحب کیا ہوا، آج خیریت تو تھی، بڑے پریشان تھے آپ؟
انہوں نے کہا کہ نالائق کپتان ہمیشہ نالائق ٹیم کا چناؤ کرتا ہے،ٹیم کا کپتان ہی نالائق ہوتو ٹیم کیا کرے؟، عمران صاحب پاکستان کے مفاد میں بیٹنگ آرڈر نہیں نالائق کپتان کی تبدیلی ہے، عمران صاحب اب شورکرنے سے بات نہیں بنے گی۔
ترجمان نے کا کہنا ہے کہ عمران صاحب، آپکی نالائقی سے 9 ماہ سےعوام کرب سےگزر رہی ہے، آپ کو جواب دینا ہوگا، کپتان اتنا نالائق ہے کوئی کھلاڑی ٹیم کا حصہ بننے کو تیار نہیں، نوجوان نوکری نہیں دعامانگ رہے ہیں آپکی نوکری چلی جائے، پاکستان کی عوام جان چکی ہے پاکستان ویسےہی چل رہاہے جیسے پشاور کی میٹرو۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل کےبعد بزدار، شاہ فرمان، محمود خان گھبرانے والی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار دیا، ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا، 1700 کلو میٹر موٹر ویز بنائیں، 11ہزارمیگاواٹ بجلی بناکر عوام کو لوڈشیڈنگ کی اذیت سےنجات دلائی اور سی پیک کا تحفہ دے کر ملک کی معیشت کو نا قابل تسخیر بنایا۔