وفاقی دارالحکومت کی سپر مارکیٹ سے اغوا ہونے والے چینی باشندے کی نعش برآمد ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق چینی باشندے کی نعش اقبال ٹاؤن سے برآمد ہوئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے لی جنکینوگ نامی چینی باشندہ لاپتہ ہوا تھا۔
لاپتہ چینی باشندے کے دوست نے تھانہ کوہسار میں گمشدگی کی درخواست دی تھی,ذرائع کے مطابق چینی باشندہ مقامی زبان نہیں جانتا تھا جبکہ اس کے پاس موبائل، پاسپورٹ اور رقم بھی موجود نہیں تھی۔چینی باشندہ تھانہ کوہسار کی حدود میں واقع سپر مارکیٹ سے 15 اپریل کو لاپتہ ہوا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ چینی باشندے کے سر پر چوٹیں تھیں اور لاش نالے سے ملی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق چینی باشندے کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا، حادثاتی موت بھی ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال فروری میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک چینی باشندے کو قتل کردیا گیا تھا۔