تاجر برادری سے التماس ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔فائل فوٹو
تاجر برادری سے التماس ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔فائل فوٹو

عمران خان کو بھی خوشامدی ٹولے نے گھیر لیا

وزیراعظم عمران خان کو بھی خوشامدی ٹولے نے گھیر لیا،درباریوں نے تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردیے۔

وزیراعظم عمران خان سابقہ دور حکومت میں اپوزیشن رہنما کے طور پر اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف پر ہمیشہ الزام لگاتے تھے کہ یہ بادشاہوں کی طرح حکمرانی کرتے ہیں اور ان کی کابینہ کے ممبران درباری ہیں جو بادشاہ سلامت کی تعریفوں کے پل باندھتے ہیں۔

عمران خان پرویز رشید ،خواجہ برادران ،مشاہد اللہ اور عابد شیرعلی کو خوشامدی لوگ کہتے تھے تاہم اب وزیر اعظم عمران خان کے ساتھی بھی اسی طرح خوشامدیں کرتے نظرآتے ہیں جیسے ماضی میں لیگ رہنما نواز شریف کی خوشامدیں کیا کرتے تھے ۔

کبھی زرتاج گل ملک میں بارشوں کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیتی ہیں تو کبھی مراد سعید وزیراعظم کو نجات دہندہ قرار دیتے ہیں۔اب گورنر خیبر پختونحوا شاہ فرمان نے بھی ایسی حرکت کردی کہ ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ۔

صحافی سیار علی شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ شخص عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے فارسی زبان میں بات کررہا ہے جبکہ شاہ فرمان بزرگ کی باتوں کا ترجمہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو بتاتے ہیں کہ یہ بزرگ شخص عمران خان کے منتخب ہونے پر خوش قسمتی کا اظہار کر رہا ہے ۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سیار علی شاہ نے پیغام لکھا کہ ”افغان شہری فارسی زبان میں اپنی روداد سناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ میرے بچے کے دو آپریشنز ہوئے ہیں جس کا “شاہ فر مان نے ترجمہ کچھ یوں کیا کہ ”ہم خوش قسمت ہیں کہ آپ وزیراعظم منتخب ہوئے“۔