اسلام آباد: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں،عالمی فنڈنگ ایجنسی کا وفد اپریل کے آخری ہفتے اسلام آباد پہنچے گا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے مشن چیف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیااس موقع پرپاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام پر مذاکرات پر پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ آئی ایم ایف کا وفد اس ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔
اس سے قبل عبدالحفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد آزور سے بھی بات چیت کی تھی۔