وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا میں ہونے والے دھماکوںکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ ہوا ہے. غم کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں. قبل ازیں ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بھی مذمتی بیان جاری کیا گیا جس میں سری لنکن حکومت کو تعاون کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 160 افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکن عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی۔
Strongly condemn the horrific terrorist attack in Sri Lanka on Easter Sunday resulting in precious lives lost & hundreds injured. My profound condolences go to our Sri Lankan brethren. Pakistan stands in complete solidarity with Sri Lanka in their hour of grief.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 21, 2019
قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سری لنکا میں تمام تر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستانی شہریوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، دہشتگردی کی ہولناک واردات پر شدید افسوس ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر جب مسیحی برادری اپنی عبادات میں مصروف تھی، امن کے دشمنوں نے یکے بعد دیگرے 6 دھماکے کر دیئے جس کے نتیجے میں 160 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔