سابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی ،سابق وزیر صحت عامر کیانی نے کہاہے کہ مجھے کس جرم کی سزاملی ہے؟عمران خان کافیصلہ تسلیم مگرمیراقصورنہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ڈالرمجھ پربھی قیامت بن کرگرا،عمران خان پر اعتماد ہے بندوق دیکر بارڈر پر بھی بھیج دیں تو تیار ہوں ۔
سابق وفاقی وزیر صحت نے کہاہے کہ مجھ پرنااہلی کاالزام لگ گیامگرحقائق ایسے نہیں،ادویات کی قیمتیں کچھ لیگی کابینہ اورکچھ ڈالرکے باعث بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ لیگی کابینہ نے کیا،کمپنیوں نے 80 ادویات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی، ڈالرکی وجہ سے ادویا ت کی قیمتوں میں 8 سے 9 فیصداضافہ کیا،جوہم نے قیمت بڑھائی اس سے معمولی اضافہ ہوا۔