وزیراعظم عمران خان ایران کے دو روزہ دورے پر صوبہ خراساں کے دارالحکومت مشہد پہنچ گئے جہاں گورنرجنرل خراسان رضا حسینی نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔
اعلامیے کے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایرانی دارالحکومت تہران پہنچنے سے قبل مشہد میں مختصر قیام کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان دورے میں ایرانی اور پاکستانی تاجر براداری سے بھی ملاقات کریں گے۔