جمرود : اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان میں صدارتی نظام نہیں آنے دیں گے۔ ادارے جعلی حکومت کی پشت پناہی چھوڑ دیں،
ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں صدارتی نظام لانے کی باتیں کی جارہی ہیں جو کہ آمریت کی علامت ہے ، ہم اسے بحال نہیں ہونے دیں گے۔ 18 ویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو یہ صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہوگی، 18 ویں ترمیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو ہم تسلیم نہیں کریں گے۔
حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے حکمران عوام کوگمراہ کرناچاہتے ہیں، ہم اداروں کو اس ملک کیلئے ناگزیر سمجھتے ہیں لیکن یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جعلی حکومت کی پشت پناہی مت کرو، قوم آپ کا احترام کرتی ہے تو آپ بھی قوم کے جذبے کا احترام کریں ، قوم آپ سے لڑنا نہیں چاہتی آپ بھی قوم سے مت لڑیں۔