پنجاب میں سینیٹ کے لیے جس کا جو حق بنتا تھا وہ اس کو ملا، چوہدری سرور
پنجاب میں سینیٹ کے لیے جس کا جو حق بنتا تھا وہ اس کو ملا، چوہدری سرور

سب کچھ جہانگیر ترین ہیں توہم یہاں آلو چنے بیچنے نہیں آئے ہیں،گورنرپنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سب کچھ جہانگیر ترین ہیں توہم یہاں آلو چنے بیچنے نہیں آئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نےکہاکہ اگر سب کچھ جہانگیر ترین ہیں تو ہم یہاں آلو چنے بیچنے نہیں آئے؟ پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں مگر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تکلیف ہے کہ میں صاف پانی عوام کو کیوں دے رہا ہوں کسی نے مجھے ہٹانے کا سوچا تو پہلے استعفیٰ دے دوں گا۔

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ مسائل ختم کردیں، 50 لاکھ گھر بنانا بہت مشکل ٹارگٹ ہے، البتہ 5 لاکھ گھر بنائے جاسکتے ہیں، حکومت کہیں نہیں جارہی 5 سال پورے کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے علم میں ابھی ایسی کوئی بات نہیں اور نہ ہی وزیراعلی عثمان بزدار سے میرا کوئی جھگڑا ہے۔