اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کوپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی خبروں کو مسترد کرتےہوئے کہاکہ جسے اس کی اپنی پارٹی سپورٹ کرنے پر تیار نہیں ایسے شخص کو پی ٹی آئی کیوں وزیراعلیٰ بنائے گی؟۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حکومتی ترجمان فردوس عاشق عوان نے چوہدری نثار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کو کون سپورٹ کرے گا؟۔ انہوں نے کہاکہ جسے اس کی اپنی پارٹی سپورٹ کرنے پر تیار نہیں ایسے شخص کو پی ٹی آئی کیوں وزیراعلیٰ بنائے گی؟۔
خیال رہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔