جسٹس قاضی محمد امین سپریم کورٹ کے جج مقررکر دیے گئے ہیں۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ریٹا ئرمنٹ کےبعد سپریم کورٹ کے جج کی نشست خالی تھی۔
جسٹس قاضی محمد امین لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج ہیں۔ وہ 26 مارچ 2019 کو لاہور ہائی کورٹ سے بطور جج اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔
ان کی اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے فاضل جج کو گلدستہ دے کر رخصت کیا تھا۔
جوڈیشل کمیشن نے انہیں سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی تھی۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کی خالی ہونےو الی نشست پر جسٹس قاضی محمد امین کی تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں عدالت اعظمیٰ میں ہوا تھا۔ جس میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال نے بھی شرکت کی تھی۔
کمیشن نے جسٹس قاضی محمد امین کی تقرری کی سفارش غور کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز کو بھجوائی گئی تھی۔