پشار میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے تاخیر کا شکار ہے اوراس کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے،منصوبے میں تاخیر اور حکومت کی نااہلی پرعوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دویوار پر شہبازشریف کیلیے پیغام درج کیا گیاہے ،دیوار پر لکھا گیاہے کہ ”ہمیں بی آ ر ٹی منصوبے کی تکمیل کیلیے شہبازشریف کی ضرورت ہے ۔“
یہ ویڈیو شہبازشریف کی نظروں سے بھی گزری اور انہوں نے اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ” پشاور کے عوام پچھلے کئی سالوں سے نا اہل حکومت کے نا مکمل منصوبوں کی وجہ سے مشکالات کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن آپ نے ”گبھرانا نہیں“،کیونکہ یہ مشکل وقت بھی انشاءاللہ جلد گزر جائے گا، آپ کا اور پشاور کے عوام کی محبت کا شکریہ!۔“