عمران خان نے دوسرے ملک میں بیٹھ کر پاکستان کی تذلیل کی۔مریم نواز

نجانے ایرانی لیڈرشپ کیا سوچ رہی ہوگی۔

               
April 23, 2019 · اہم خبریں, قومی
عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران میں دیے گئے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ایران میں بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرپررہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی تاریخ میں کسی نے بھی اپنے ملک کی کسی دوسرے ملک میں غیرملکی لیڈرز کے ساتھ بیٹھ کر تذلیل نہیں کی، نجانے ایرانی لیڈرشپ کیا سوچ رہی ہوگی۔