وہ کئی دنوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔فائل فوٹو
وہ کئی دنوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔فائل فوٹو

اصغر خان کیس کے مرکزی کردار یونس حبیب انتقال کر گئے

اصغر خان کیس کے مرکزی کردار یونس حبیب کراچی میں انتقال کر گئے، یونس حبیب پر سیاست دانوں میں رقوم تقسیم کرنے کا بھی الزام تھا۔

مہران بینک کے  سابق سربراہ یونس حبیب گردے، کینسر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ یونس حبیب کی نماز جنازہ بعد نماز عشا کراچی کے علاقے ڈیفنس کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اصغر خان کیس میں یونس حبیب کا نام متعدد بار سامنے آیا ہے۔ ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان کیس میں ان پر سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کرنے کا الزام تھا۔