خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کی حفاظت پرمامور پولیس اہلکار ظفر کوشہید کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق پولیو ٹیم پرتورورسک غلو تنگے میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیو ٹیم پر حملے اور پولیس اہلکار کی شہادت کے معاملے کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
محمودخان نے کہا کہ شہید اہلکار ظفر کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں پولیو عملے کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔
یاد رہےاس سے قبل آٹھ اپریل کو مہمند ایجنسی میں بھی پولیو ورکر واجد کو نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔