وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہنے پر ہنگامہ برپا ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری بحث میں امریکی کامیڈین جیریمی میکلیلن نے بھی حصہ لیا ہے اور قرار دیا ہے کہ صاحبہ کا مطلب جینٹل مین ہوتا ہے اوریہ اردو زبان صرف جاپان اور جرمنی کی سرحد پر بولی جاتی ہے۔
جیریمی میکلیلن نے بلاول کو صاحبہ کہے جانے پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا اور ٹوئٹر پر اپنا نام ’ جیریمی میکلیلن صاحبہ‘ رکھ لیا ہے۔ جیریمی میکلیلن نے عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ پکارنے کو زبان کا پھسلنا قرار دیا ۔ ’ ’عمران خان کا ’ بلاول بھٹو صاحبہ‘ کہنا دراصل زبان پھسلنے کی وجہ سے ہوا “۔
جیریمی میکلیلن کا بھی شاید عمران خان کی زبان کی طرح کی بورڈ سے ہاتھ پھسل گیا اور انہوں نے کپتان کیلیے تانیث کا صیغہ استعمال کرتے ہوئے کہا ’ لوگ انہیں ہر بات پر ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ، میری ماں کو اکیلا چھوڑ دو‘۔خیال رہے کہ جیریمی میکلیلن نے ایک دفعہ عمران خان کو ’ ابو‘ قرار دیا تھا ۔ حالیہ ٹویٹ میں ممکنہ طور پرابو کو امی لکھ دیا۔