وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف نیب میں کرپشن کی دو درخواستیں دائر ، نیب نے ڈی جی پنجاب نیب کی ہدایت پر درخواستوں کی تصدیق کیلیے کارروائی کا آغاز کردیا، وزیر اعلیٰ پر ہیلی کاپٹر کی مہنگی انشورنس اور نجی ہوٹل کوشراب کا پرمٹ لیکر دینے کا الزام ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب کے خلاف نیب میں کرپشن کی دو درخواستیں دائر ہوئی ہیں، نیب نے درخواستوں کے متن کی تصدیق کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔
درخواستوں میں وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار پر سرکاری ہیلی کاپٹر کی انشورنس تین کروڑ کی بجائے سات کروڑ میں کرانے کا الزام لگایا گیا اور کہا گیاہے کہ وزیر اعلیٰ نے انشورنس کی رقم سپلیمینٹری گرانٹ سے ادا کر نے کی ہدایت کی ۔
دوسری درخواست میں وزیر اعلیٰ پر الزام ہے کہ انہوں نے لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ لیکر دیا ، ذرائع کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف دی گئی درخواستوں سے آگاہ ہے اور ڈی جی نیب پنجاب سلیم شہزاد کی ہدایت پر درخواستوں کی تصدیق کیلیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔