وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان ہڑپہ سے ملنے والی ممی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے فردوس عاشق اعوان کو ’ ہڑپہ سے ملنے والی ممی‘ قرار دیا اور کہا کہ وزارت اطلاعات رونے والی ممی کے حوالے کی گئی ہے، فردوس عاشق اعوان نیب کا شکار ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ نے جعلی اکاﺅنٹس کی ٹرانزیکشن کی بنیاد پر لوگوں کو پکڑنا ہے تو یہ بہت بڑی زیادتی ہے، اگر ہر آدمی کو گرفتار کیا جائے گا تو کاروباری افراد میں بے چینی پھیلے گی اور ہماری معیشت پراس کے منفی اثرات آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کی مدت چند ماہ رہ گئی ہے جس کو بچہ کہا جاتا ہے ، اس کی تقریر سے تحریک انصاف پریشان ہوگئی ہے ، یہ لوگ شرافت کی زبان نہیں سمجھ رہے جو عزت دار لوگ تحریک انصاف میں گئے تھے ، وہ سب واپس آجائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں کے دوران تلاشی لی جائے تو ان کو سزائے موت یا عمر قید ہوجائے گی ۔