مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا، وزیرداخلہ شیخ رشید
مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا، وزیرداخلہ شیخ رشید

بلاول کوقریب سے دیکھوں تو’’پروین‘‘ نظرآتی ہے۔شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کوقریب سے دیکھوں توپروین نظرآتی ہے،صاحب کوصاحبہ کہنے سے کیا فرق پڑتاہے؟گدھے کورنگ کردینے سے زیبرانہیں بن جاتا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صاحب اور صاحبہ کی لڑائی پر ڈر ہے اسمبلی میں جھگڑا نہ ہوجائے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دفاع میں جواب دیتارہتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول چڑ چڑاہواہے چیکو سامنہ بنا کر ناراض ہوجاتاہے ، قومی اسمبلی میں جوڈوکراٹے کاماحول ہے،چوروں نے تہیہ کرلیااین آراونہ ملنے پرحکومت نہیں چلنے دیں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ صاحب کو صاحبہ بول چکے ہیں، اب بات کو کیوں پھیلا رہے ہو، صاحب اور صاحبہ کی لڑائی شروع کردی ہے جیسے ساس اور بہو کی لڑائی ہو، بلاول کی ہمدردی میں بولنے والے سارے چسکا لے رہے ہیں۔

اس دوران شیخ رشید بھی زبان پھسل گئی اور کہا کہ میں اپنے آپ کو وزارت اطلاعات کے قابل نہیں سمجھتا، فردوس عاشق اعوان زبردست منسٹر اور تجربہ کار ہیں، وزارت چلانا فردوس عاشق اعوان ’صاحب‘ کا کام ہے، میں عمران خان کے لیے گاہے بگاہے جواب دیتا ہوں۔

وزیر ریلوے کی زبان سلپ ہونے پر صحافی نے ان سے کہا کہ شیخ صاحب آپ کی بھی زبان پھسل گئی، فردوس اعوان کو آپ نے صاحبہ سے صاحب بنادیا۔

اس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ نہیں ایسی بات تو میں نے نہیں کی پھر بھی آج کل صاحب اور صاحبہ کی لڑائی ہے، فردوس زور دار خاتون ہیں، وہ میری بات کو زیادہ محسوس نہیں کریں گی۔

ان کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی میں آئین کی ترویج کاکوئی کام نہیں ہورہا،شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عثمان بزدار کےساتھ ہیں۔

وزیر ریلوے نے کا کہناتھا کہ میری اطلاع کے مطابق چوہدری نثارحلف نہیں اٹھارہے،وزیراعظم اورچوہدری نثارایک دوسرے سے خوش نہیں،انہوں نے کہا کہ اسدعمر ملک کاقیمتی سرمایہ ہیں،کوشش ہے اسدعمرکودوبارہ عمران خان کابازوبناؤں۔

شیخ رشید نے کہاکہ شہبازشریف بیرون ملک شاپنگ کررہے ہیں،یہاں شہبازشریف کے موہروں اورپٹھوں کامسئلہ ہوجاتاہے۔