چاروں افراد کو گزشتہ شب مین روڈ سےاغوا کیا گیا۔فائل فوٹو
چاروں افراد کو گزشتہ شب مین روڈ سےاغوا کیا گیا۔فائل فوٹو

ٹانک سے اسسٹنٹ کلکٹر انکم ٹیکس سمیت 4 افراد اغوا

ٹانک کے گاؤں مرتضٰی سے اسسٹنٹ کلکٹر انکم ٹیکس سمیت 4 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اسسٹنٹ کلکٹر ریاض خان اپنی والدہ کے انتقال پر پشاور سے گاؤں مرتضیٰ گئے تھے جہاں انہیں 4 افراد سمیت اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ریاض خان کے ساتھ اغوا کیے جانے والے دیگر مغوی بھی سرکاری اہلکار ہیں، واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق چاروں افراد کو گزشتہ شب مین روڈ سےاغوا کیا گیا۔