پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو کراچی سے لندن کا سفر اے سی کے بغیر ہی کرا دیا۔ سیکڑوں مسافر طیارے میں پسینے سے شرا بور ہو کر نڈھال ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 787 نے خراب ایئر کنڈیشن سسٹم کے منزل کی جانب اڑان بھر لی۔ طیارے میں سوارہر چھوٹا، بڑا، خواتین و مرد پسینے میں شرا بور ہو گئے جو معلوماتی لٹریچر، رسالوں اور اخباروں کو پنکھا بنا کر ایک دوسرے کو ہوا دیتے رہے۔
گرمی سے دو خواتین کی حالت بگڑ گئی۔ طیارے میں موجود ڈاکٹر نے سنبھالا دیا۔ مسافروں کا کہنا ہے جہاز کے ٹیک آف سے قبل اے سی بند تھا لیکن مسافروں سے جھوٹ بولا گیا کہ ٹیک آف کے بعد اے سی چل جائے گا۔
انٹرنیشنل روٹ پر پی آئی اے کی یہ سروس ادارے کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔