سینیٹ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے تحریک انصاف کے سینیٹراعظم سواتی کو انوکھے انداز میں مبارکباد دے کر ایوان میں قہقہے لگوادیے۔
سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اعظم سواتی کو وزیربننے کی مبارکبادی اور کہا کہ وہ پہلے وزیر بنے تھے لیکن عدت پوری نہیں کرسکے تھے، اللہ کرے اعظم سواتی اس بار اپنی وزارت کی عدت اور مدت پوری کریں۔ ن لیگی سینیٹر کی اس بات پرایوان میں قہقہے لگے تاہم چیئرمین سینیٹ نے عدت کے الفاظ حذف کروا دیے۔
اجلاس کے دوران ایک موقع پر میاں عتیق نے چیئرمین سینیٹ سے مکالمے میں انہیں کہا کہ آپ جنگل کے بادشاہ شیر ہیں۔ اس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا تو انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عزت اوراحترام سے کہا تھا۔
چیئرمین سینیٹ نے میاں عتیق کے الفاظ کارروائی سے حذف کراتے ہوئے ہدایت کی کہ چیئرمین سینیٹ سے متعلق اس قسم کے الفاظ استعمال نہ کریں۔