گھر کے سربراہ تنویر کی حالت تشویشناک، ہوش میں آنے کے بعد اصل صورتحال معلوم ہو گی،پولیس
گھر کے سربراہ تنویر کی حالت تشویشناک، ہوش میں آنے کے بعد اصل صورتحال معلوم ہو گی،پولیس

گھوٹکی میں بکری کو بچاتے ہوئے 4افراد جان کی بازی ہار گئے

گھوٹکی میں بکری کو بچاتے ہوئے کنویں میں گر کر تین افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

گھوٹکی کے علاقے گڑھی چاکر میں بکری کو بچانے کی کوشش میں چار افراد کنویں میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کے مطابق چاروں افراد کنویں میں گری بکری کو بچانے کے لیے کودے تھے۔

کنویں میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں جاوید ملک اور دو بھائی اعجاز اور جاوید شامل ہیں۔ واقعے میں بکری بھی نہ بچ سکی جس کی لاش بعدازاں نکالی گئی۔

واضع رہے کہاکتوبر 2012 میں مورو میں بکری کو بچاتے ہوئے کنویں میں گر کر چار افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے۔