مشیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی بیماری کے ڈرامے کا کلائمیکس بھی آن پہنچا ہے۔ بیرون ملک علاج کی درخواست سے ثابت ہوا کہ وہ لندن جانا چاہتے ہیں۔
مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کرپٹ ٹولے کی ترجمان ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چوری اورسینہ زوری دیکھنی ہو تو اپوزیشن رہنماؤں اور ترجمانوں کی تقریریں اوربیانات دیکھ لیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول صاحب کوعوام کے درد کا احساس کسی تعجب سے کم نہیں۔ بلاول روزمرہ چیزوں کے نرخ بتادیں تویہ بھی کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹھاٹ باٹھ سے رہنے والے کیا جانیں گے بنیادی ضروری اشیا کی قیمتیں کیا ہیں؟۔ بلاول کوعوام کی غربت، مہنگائی کا احساس ہے تو ابو اور پھوپھو سے کہیں لوٹی دولت واپس کردیں۔
مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ غریب آج اس لیے غریب ہے کیونکہ اس کے وسائل پردونوں جماعتوں نے ڈاکہ ڈالا۔ پی پی پی اور(ن) لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے موجودہ ملکی صورتحال کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعورعوام نے موروثی سیاست کومسترد کردیا۔ عوام پرمسلط ہونے کے لیے لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی کے سوال پرجواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔