آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا اور ملکی دفاع کے لیے رجمنٹ کی قربانیوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے دورہ کے دوران یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ بلال اکبر بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جوانوں اور افسران سے خطاب میں آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں رجمنٹ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔