سری لنکا میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کو محتاط رہنے کا انتباہ جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے دئی گی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا می موجود تمام پاکستانی محتا ط رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔سفارتخانے کے مطابق پاکستانی شہری رش والے مقام پر جانے سے گریز کریں ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سری لنکا میں دہشت گردی کے ہولناک واقعات میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے جس پر وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدرکو فون کر کے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں معاونت کرنے کی پیشکش کی تھی ۔
Security Advisory pic.twitter.com/eL6jPg9Dng
— Pakistan High Commission Sri Lanka (@PakinSriLanka) April 25, 2019
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے انتباہ کیا ہے کہ طرابلس میں بسنے والے پاکستانی محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں،لیبیا میں سیکیورٹی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر دفترخارجہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں لیبیا بالخصوص طرابلس میں مقیم پاکستانیوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ طرابلس میں بسنے والے پاکستانی محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایڈوائزی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری لڑائی والے علاقوں میں جانے سے اجتناب کریں اور بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی لیبیا جانے کا پروگرام ملتوی کردیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ لیبیا میں مقیم پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل کام کر رہا ہے جب کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ بھی اپنے شہریوں کی معاونت کے لیے کام کر رہا ہے۔