نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ۔فائل فوٹو
نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ۔فائل فوٹو

شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرلیے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہے، اس سے قبل تمام افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے تھے۔

ای سی ایل میں مزید جن افراد کے نام ڈالے گئے ہیں ان میں چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل، سابق ایم ڈی پی ایس اوعمران الحق، مبین صولت، شاہداسلام الدین اورعامر نسیم بھی شامل ہیں۔

قومی احتساب بیورو(نیب)  نے ایک ماہ قبل وزارت داخلہ کو بذریعہ خط شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز ایل این جی اسکینڈل میں نیب کو اپنا جواب ریکارڈ کرایا تھا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نیب کو مکمل جواب جمع نہیں کراسکے اور نہ ہی مکمل ریکارڈ دے سکے ہیں۔ نیب تسلی بخش جوابات جمع کرانے کیلئے سابق وزیراعظم کو 29 اپریل تک کا مزید وقت دیا ہے۔