’’یا اللہ تیرا شکر ہے‘‘ پاکستان رسوائی سے بچ گیا

وزیراعظم پاکستان عمران خان اکثراوقات فی البدیہہ تقریر یا خطاب کرتے ہیں جس کی وجہ سے بسا اوقات ایسے جملے بھی بول جاتے ہیں جن پر اپوزیشن اورسوشل میڈیا صارفین کو تنقید کا موقع ملتا ہے لیکن اب کی بار چین میں انہوں نے  کاغذ پر لکھے نوٹس کی بنیاد پرتقریر کی جس پرسلیم صافی نے لکھا کہ ’یا اللہ تیرا شکر ہے‘۔

ٹوئٹر پر سلیم صافی نے لکھا کہ ”یا اللہ تیر شکر۔ پاکستان رسوائی سے بچ گیا۔ وزیراعظم نے بلٹ اینڈ روڈ کانفرنس میں لکھی ہوئی تقریر کی۔ بلاول بھٹو کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ساتھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کرے میڈیا سے گفتگو نہ ہو اور وزیراعظم کوئی نیا گل کھلائے بغیر پاکستان واپس لوٹیں“۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف احمد نواز نے لکھا کہ ”شکر ہے وزیراعظم نے چین میں لکھی ہوئی تقریر کی۔ خدا کرے آئندہ بھی وہاں جتنی تقاریر کریں لکھی ہوئی ہی پڑھیں اور کوئی نیا چَن چڑھائے بغیر واپس لوٹیں۔۔ جہاں بھی جاتے ہیں فی البدیہہ بولنے کے شوق میں ملک کی واٹ لگا دیتے ہیں“۔