جعلی اکاﺅنٹس کیس میں یونس قدوائی کے فرنٹ مین ندیم نے60 کروڑمالیت کاپلاٹ واپس کردیا ، نیب نے پلاٹ کی دستاویزات کے ڈی اے کے حوالے کردیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب کی اہم پیشرفت کی ہے ، یونس قدوائی کے فرنٹ مین نے60 کروڑمالیت کاپلاٹ واپس کردیا ،نیب نے پلاٹ کی دستاویزات کے ڈی اے کے حوالے کردیں ،پلاٹ مندراورسرکاری لائبریری کی ملکیت ہے ،کے ڈی اے نے دستاویزات موصولی پرنیب کوخط لکھ دیا ،ملزم نے پلاٹ واپس کرنے اورحقوق کے حوالے سے اسٹامپ جمع کروادیا ۔
واضح رہے کہ نیب راولپنڈی پلاٹ سے متعلق ریفرنس بھی دائر کرچکی ہے،دوران تفتیش یونس قدوائی کافرنٹ مین ندیم وعدہ معاف گواہ بنا ، ملزم نے پلاٹس کے دستاویزات نیب کے حوالے کی تھیں ۔