فیصل آباد میں بیرون ملک سے 160غیر ملکی موبائل فون اسمگل کرکے لانے والا مسافر ایئرپورٹ پر سخت چیکنگ دیکھ کر موبائل فون سے بھرا بیگ چھوڑ کر فرار ہو گیا، کسٹم اہلکاروں نے موبائل فونز قبضے میں لے لیے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق شارجہ سے فیصل آباد ایئرپورٹ پر پہنچے والے ایک مسافر کے سامان میں شامل ایک بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں 160 قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے ،بیگ کا مالک موقع سے فرار ہو گیا تاہم کسٹم حکام نے چھان بین کے بعد بیگ کے مالک کا پتہ چلا لیا ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق بیگ کا مالک ماجد عباس جھنگ کا رہاشی ہے جو ایئرپورٹ پر سخت چیکنگ دیکھ کراسمگل شدہ موبائل فون چھوڑ کر فرار ہو گیا۔