وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے لیاقت خٹک کو وزیر بنانے کی منظوری دیدی۔فائل فوٹو
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے لیاقت خٹک کو وزیر بنانے کی منظوری دیدی۔فائل فوٹو

نیا پاکستان مبارک ہو۔پرویز خٹک کے بعد بھائی کو بھی وزیر بنانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیاہے ، پرویز خٹک کے بھائی بھی کابینہ کا حصہ بنیں گے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو وزیر بنانے کی منظوری دیدی ہے ۔

لیاقت خٹک وزیر کی حیثیت سے پیر کے روز حلف اٹھائیں گے ۔ یاد رہے کہ پرویز خٹک خیبر پختون خواہ صوبے کے سابق وزیراعلیٰ رہے ہیں تاہم اب وہ وفاق میں وزیر دفاع کے عہدے پر تعینات ہیں ۔

پرویز خٹک کے بھائی کو وزیر کا عہدہ دیے جانے سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تاحال سرکاری سطح پر کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آ سکاہے ۔