کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے بعد پیپلزپارٹی بھی متحرک ہو گئی اور یکم مئی کو کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں جلسوں کا سیزن شروع ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی بھی میدان میں آگئی اوریکم مئی کو کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کافیصلہ کیا ہے،پیپلزپارٹی کی قیادت نے تمام رہنماﺅں کو جلسے کوکامیاب بنانے کا ٹاسک سونپ دیا اور انتظامات کی ہدایت کردی داﺅد چورنگی ملیر کے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم پاکستان نے کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں پنڈال سجائے گی جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔