میں اس فیصلے کو مشکو ک کہتا ہوں۔فائل فوٹو
میں اس فیصلے کو مشکو ک کہتا ہوں۔فائل فوٹو

سنگین غداری کیس۔پرویزمشرف یکم مئی کو پاکستان آئیں گے

سابق صدر پرویزمشرف سنگین غداری کیس کا سامنا کرنے کیلیے یکم مئی کو پاکستان آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ سابق صدرپرویز مشرف نے سنگین غداری کیس کا سامنا کرنے کیلئے یکم مئی کو پاکستان آنے کافیصلہ کیا ہے ، سابق صدر کے وکیل کے مطابق پرویز مشرف اپنی رہائشگاہ چک شہزاد میں قیام کریں گے جہاں استقبال کی تیاریاں اور انتظامات جاری ہیں۔

وکیل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سابق صدر کی صحت خراب ہے اوران کی صحت میں روزانہ کی بنیادوں پر اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے،سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 2 مئی کو خصوصی عدالت میں پیش ہونے کےلیے پرویز مشرف پر عزم ہیں جبکہ ان کے اہلخانہ نے بھی واپسی کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وطن واپسی کنفرم ہونے پر خصوصی عدالت میں سیکیورٹی کیلیے درخواست دائر کی جائے گی ۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سنگین غداری کا مقدمہ منطقی انجام تک پہنچانے کے معاملہ پر 5صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سنگین غداری کے جرم سے بڑا جرم کوئی نہیں ہو سکتا۔ 2014 سے اب تک ملزم کی غیر موجودگی کے باعث مقدمے کو طوالت دی گئی جس پر تشویش ہے۔