نیا پاکستان مبارک ہو!وزیراعظم یوتھ پراگرام کے چیئرمین عثمان ڈار کے کزن سہیل ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسر کا تبادلہ کر دیا گیا۔
نجی ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسر ناصرمجید کو او ایس ڈی بنا دیا گیاہے جو بہاولپور سرکل میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھے ۔
ایف آئی اے کے افسر ملک ناصر مجید نے بہاولپورز ون میں سہیل ڈار کے ایکس چینج ہاﺅس پر چھاپہ مارا تھا جبکہ ایف آئی اے نے دس اپریل کو سہیل ڈار کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا۔
ایف آئی اے میں کہا گیاہے کہ سہیل ڈار اور منیجر ناصر حوالہ ، ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ایف آئی اے پر ناصر مجید کے تبادلے کیلیے سیاسی دباﺅ تھا تاہم اس حوالے سے عثمان ڈار کا بھی مختصر موقف سامنے آیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ مقدمے کا پتا نہیں تاہم ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلیے آواز اٹھائی ہے۔