میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

اپوزیشن والےپہلےحزب اختلاف کالیڈرلائیں پھرمقابلہ کریں،فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن لیڈر لاپتہ ہےاس لیے اپوزیشن والے تلاش گمشدہ کا اشتہار دیں اور مساجد میں اعلانات کروائیں اور پھراپوزیشن والو پہلے حزب اختلاف کا لیڈر تو لاﺅ پھر عمران خان سے مقابلہ کرنا،

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مایوسی کے بادل چھٹنے والے ہیں،وزیر اعظم کے دورہ چین سے نئے دور کا آغاز ہورہاہے، ایم ایل ون مصنوبے سے ایک نئے دورکا آغازہوگا اور پاکستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں سوائے معاشی دہشت گردی کے کچھ نہیں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی اگلے چند روز میں اپوزیشن کی نیندیں حرام کرنیوالے ہیں۔