کراچی : کراچی کے دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن سے جاں بحق ہونے والی نشوا کے والد نے گلستان جوہرمیں دھرنا دے دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اسپتالوں کے خلاف کمیشن بننا چاہیے۔
نشوا کے والد قیصرعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا احتجاج کسی ایک اسپتال کے خلاف نہیں ہے۔
انہوں نےکہا کہ دارالصحت اسپتال کو سرکاری کنٹرول میں دینے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن کوئی مطالبہ پورا نہیں ہوا۔
نشوا کے والد نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کیاہوا وعدہ نہیں نبھایا۔
دوسری طرف مشیر اطلاعات مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپناکردار ادا کیاہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ اگر بچی کے والدین کسی پر غفلت کا کیس بنانا چاہتے ہیں تو پولیس کو اس معاملے میں داد رسی کرنی چاہیے۔