اضافے سے صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔فائل فوٹو
اضافے سے صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔فائل فوٹو

بجلی کے نرخوں میں30 سے40 فیصد اضافہ کانوٹیفکیشن جاری

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں30 سے40 فیصد اضافہ کرکے نوٹی فیکیشن جاری کردیا اورلیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو نیا ٹیرف بھی بھجوا دیا ہے ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کے بلوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے بجائے ٹیرف کوتبدیل کرکے کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آف پیک آورز میں فی یونٹ بجلی کی قیمت 9.30 سے بڑھا کر14.38ہوگئی ہے۔

گھریلو صارفین کے لیے 300 سے 700 یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 2 روپے فی یونٹ اضافہ اور 700 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کیلیے ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے آف پیک آورز میں فی یونٹ 7روپے اضافہ جبکہ پیک آورز میں کمرشل صارفین کے لیے 6 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا، اس طرح صنعتی سیکٹر میں آف پیک آورز کے لیے3 روپے 84 پیسے فی یونٹ جبکہ آف پیک آورز میں فی یونٹ 2روپے 74 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 1 سال کے دوران بجلی کی قیمت میں 8.48 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔