عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو
عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

کارکن اپنے قائد پر بھروسہ رکھیں،افواہوں پر کان نہ دھریں۔مریم نواز

مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کارکنوں کو تلقین کی ہے کہ اپنے قائد میاں نوازشریف پہ بھروسہ رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نوازنے لکھا کہ  نوازشریف کیلیے یہ مشکلات یہ پریشانیاں کوئی نئی نہیں ہیں، تاریخ گواہ ہے آپکا لیڈر اپنے ملک کے لیے جو قدم اٹھا لے پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھتا بس اپنے قائد پہ بھروسہ رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ وقت ایک بار پھر نواز شریف کی بےگناہی اور استقامت کی گواہی دے گا ،نواز شریف پر بہت آزمائشیں اور سختیاں آئیں مگر اللّہ نے انہیں پسپا نہیں ہونے دیا اور سرخرو کیا۔