مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کر دی گئی، عدالت نے اس درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر رکھا تھا۔
ن لیگ کیلیے ایک اور بری خبر، عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کر دی۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس مامون الرشید نے عدم پیروی کے باعث نوازشریف کی صاحبزادی اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست خارج کی،عدالت نے اس درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر رکھا تھا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی اور ضمانت میں توسیع کیلیے نظرثانی درخواست بھی آج مسترد کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ رہائی علاج کیلیے دی تھی، ٹیسٹوں پر ضائع کردی۔ اس طرح نوازشریف خاندان کو آج عدلیہ کی جانب سے 2 بری خبروں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔