بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلز میں نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر پارلیمانی اموراعظم سواتی نے سینیٹ اجلاس میں بتایا کہ نیلم جہلم کیلیے اب تک 64 ارب روپے سرچارج کے طور پر جمع کیے جاچکے ہیں تاہم 30 جون سے نیلم جہلم سرچارج ختم ہوجائے گا ۔
اعظم سواتی نے کہا کہ دیامر بھاشاہ کے لئے 85فیصد زمین خریدی جا چکی ہے اور مزید 15 فیصد جلد خریدی جائے گی۔
انہوں نےبتایا کہ ہماری توانائی کا 60 فیصد غیرملکی وسائل پر منحصر ہے جب کہ گزشتہ دور میں ساڑھے 4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے لیے نئے وسائل پیدا کیے گئے۔