مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑکی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔فائل فوٹو
مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑکی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔فائل فوٹو

نوازشریف عوام کا سر جھکنے نہیں دے گا

سابق وزیراعظم کی صاحبزادہ مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو عوام کی آواز بننے کی سزا مل رہی ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرانہوں نے کہا کہ نوازشریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہا ہے ،نوازشریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں انکا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا اور یہ پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر کہتی ہوں کہ نوازشریف آپ کا سر جھکنے نہیں دے گا، یہ جدوجہد آپ کے لیے ہے۔