فیصل آباد میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دیکر چین اسمگل کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے رستم چوہان کے مطابق فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں شادی کی تقریب پر چھاپامارا گیا، اس دوران مسیحی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والے گروہ کے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
رستم خان کا کہنا ہے کہ ملزمان میں چینی دولہا چنگ، چینی خاتون کینڈس، مقامی ایجنٹ کاشف اور پادری زاہد شامل ہیں جبکہ گینگ کا سرغنہ انس فرار ہو گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کئی پاکستانی مسیحی اور مسلمان لڑکیوں کو شادی کر کے چین اسمگل کرنے کی اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔