حکومت نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں ناکامی پرگورنراسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو عہدوں سے ہٹا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آرمحمد جہانزیب کوعہدوں سے ہٹادیا گیاہے ،وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ موجودہ اقتصادی صورتحال کومد نظر رکھتے ہوئے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے کیاہے ۔
ترجمان اسٹیٹ بینک نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کی تصدیق کر دی،ذرائع کے مطابق چئرمین ایف بی آر کو اہداف حاصل نہ کرنے پر ہٹایا گیا۔ حکومت نے دونوں سربراہوں کو ہٹانے کا فیصلہ ایک ماہ قبل ہی کر لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کو ریونیوشارٹ فال اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہ کرنے پر ہٹایا گیا ہے ، ان کوہٹانے کا فیصلہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے دور میں ہی کرلیا گیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت دونوں سربراہان کی کارکردگی سے خوش نہیں تھی اور اسی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔
اسد عمر کو وزارت خزانے سے ہٹانے کے بعد حکومت نے ان کی معاشی ٹیم کے دو بڑے نام بھی فارغ کردیے ۔