اسلام آباد: نئے گورنر اسٹیٹ بینک کیلئے آئی ایم ایف میں تعینات سینئر نمائندے ڈاکٹر رضا باقر سمیت دیگر ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کا نوٹی فیکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔
مشیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ٹیم گورنراسٹیٹ بنک کے عہدے کیلیے دیگرشخصیات سے بھی رابطےمیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو اچھے لوگ ہیں ان کو واپس لایا جا رہا ہے، رضا باقر سمیت جو اچھے لوگ ہیں ان سے رابطہ کررہے ہیں،