لاہور: کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا،کرپشن کا خاتمہ ہمارا مشن ہے،ریاست غریبوں کو چھت فراہم کرنےکی ذمےداری لے گی۔
اوکاڑہ میں رینالہ خورد میں وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاوٴسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مدینےکی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی، جب ریاست کمزورطبقے کی ذمے داری لیتی ہےتواللہ اس کی مددکرتاہے، مدینےکی فلاحی ریاست میں جانوروں کا بھی خیال رکھا جاتاتھا۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں پانچ سال میں 50 لاکھ گھربنانےہیں، ریاست غریبوں کو چھت فراہم کرنےکی ذمےداری لے گی، وزیراعظم نے کہا 50 لاکھ گھر پرائیویٹ سیکٹربنائےگا، پیسہ جب ملک میں آئے تو روزگار بڑھے گا، جب گھروں کی تعمیرشروع ہوگی، مزید40 صنعتیں کھلیں گی اور لوگوں کو روزگارملےگا، گھربنانےکےلیے بینکوں سےقرضہ دیاجائےگا، کم تنخواہ دار طبقہ بھی بینکوں سےقرضہ لےکرگھربناسکےگا40 صنعتیں صرف تعمیرات کےساتھ جڑی ہوئی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کچی آبادیوں کے حوالے سے کہا چین کےتعاون سےکچی آبادیوں کےلیےنئی تیکنیک لا رہےہیں، کچی آبادیوں میں پہلےسےموجودگھروں کی جگہ گھربنائیں گے، اسٹیٹ بینک نے قانون تبدیل کیاہے تاکہ قرضے دے سکیں۔