اسلام آباد : حکومت نے نئے گورنر سٹیٹ بینک کیلئے ڈاکٹررضا باقر جبکہ ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے،بہت جلد نوٹی فکیشن جلد جاری کرنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق رضاباقر مصر میں آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں ،وہ آئی ایم ایف کیلئے رومانیہ مشن چیف اور قرض پالیسی شعبے کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں جبکہ ڈاکٹر رضا باقر کا نئے گورنر اسٹیٹ بینک کے طور نوٹیفکیشن جلد جاری کئے جانے کاامکان ہے۔
دوسری جانب سڈاکٹر احمدمجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے اس سے قبل ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن اور جاوید غنی کے نامو ں پر غور جاری تھا ،جاوید غنی ایف بی آر میں ممبر کسٹمز پالیسی تعینات ہیں۔